Please add some widget in Offcanvs Sidebar
یہ ادارہ قدرتی آفات و حادثات میں ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ مستقل نوعیت کے فلاحی منصوبہ جات پر بھی کام کرتا ہے، جن میں یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم وتربیت اور کفالت کے منصوبہ جات ، غریب افراد و بے آسر او بے سہارا لوگ خصوصاً بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال اور علاج و معالجے کی سہولیات مہیا کرنا شامل ہے
دائرہ کار
نهد ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان ملکی سلامتی کے تحفظ، امن و امان کی یقینی صور تحال اور غربت میں کمی کے لیے تعلیم “، صحت “اور ” فلاح عامہ“ کے ہنگامی اور مستقل منصوبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے کا جذبہ اور عزم رکھتی ہے۔ شراکت داری اور تعاون
نهد ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان شراکت داری اور باہمی تعاون پر یقین رکھتی ہے، کسی بھی قدرتی آفت یا مشکل گھڑی میں کسی بھی برادر تنظیم، این جی اوز یا حکومتی ادارے کے ساتھ شراکت اور تعاون کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اس سلسلہ میں کسی بھی تنظیم این جی اوز یا حکومتی ادارے سے تعاون لیا بھی جاسکتا ہے اور بوقت ضرورت تعاون دیا بھی جاسکتا ہے۔